Razer Company Launched 3 Screen Gaming Laptop 2017

گیم کا بڑا منظر اس کی تینوں اسکرینوں پر پہلو بہ پہلو دکھانے کےلئے بیشتر موجودہ کمپیوٹر گیمز میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔ (فوٹو: فائل)
گیم کا بڑا منظر اس کی تینوں اسکرینوں پر پہلو بہ پہلو دکھانے کےلئے بیشتر موجودہ کمپیوٹر گیمز میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی

لاس ویگاس: ویڈیو گیم کھیلنے کےلئے کمپیوٹر اور کونسول بنانے والی کمپنی ’’ریزر‘‘ نے تین اسکرینوں والا گیمنگ لیپ ٹاپ نمائش میں پیش کردیا ہے۔
اس کی ہر اسکرین 17 انچ چوڑی ہے یعنی تینوں اسکرینوں کی مجموعی چوڑائی 51 انچ بنتی ہے۔ ان اسکرینوں پر جدید ترین فور کے (4K) ڈسپلے والے کمپیوٹر گیمز کھیلے جاسکتے ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ایک وسیع نظارہ بھی فراہم کرتے ہیں۔
البتہ کسی بھی گیم کا بڑا منظر تینوں اسکرینوں پر پہلو بہ پہلو دکھانے کےلئے بیشتر موجودہ کمپیوٹر گیمز میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔
ریزر کمپنی کا کہنا ہے کہ لاس ویگاس میں جاری ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو‘‘ (سی ای ایس) کے موقعے پر اس گیمنگ لیپ ٹاپ کا صرف پروٹوٹائپ پیش کیا گیا ہے اور اس منصوبے کو ’’پروجیکٹ ویلیری‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ابھی اس کی قیمت کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اسے فروخت کےلئے کب جاری کیا جائے گا۔ البتہ اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے کہ یہ عام گیمنگ کمپیوٹروں کے مقابلے میں خاصا مہنگا بھی ہوگا۔

ریزر کے مطابق، اسے صرف کمپیوٹر گیم کھیلنے کےلئے ہی نہیں بلکہ گرافک ڈیزائننگ اور اینی میشن کےلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ کمپیوٹر گیمز کے تجزیہ کار اسے اب تک بنایا گیا سب سے خوبصورت اور ’’ہٹ کر‘‘ گیمنگ لیپ ٹاپ بھی قرار دے رہے ہیں۔
اسی نمائش میں ایسر کمپنی نے ’’پریڈیٹر 21 ایکس‘‘ بھی پہلی بار فروخت کےلئے پیش کیا ہے جس کی قیمت 9000 ڈالر (9 لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے اور جو پہلے ہی دنیا کے وزنی ترین گیمنگ لیپ ٹاپ کا لقب حاصل کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ سام سنگ نے بھی اپنا پہلا گیمنگ لیپ ٹاپ ’’سام سنگ نوٹ بک اوڈیسی‘‘ پیش کیا ہے جس کے 15 اور 17 انچ اسکرین سائز والے ماڈل تیار کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’سی ای ایس‘‘ امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سالانہ نمائش ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس برقی مصنوعات رکھی جاتی ہیں جو کھیل کے شائقین سے لے کر گھریلو اور دفتری کاموں تک، عام زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
Share on Google Plus

About Unknown

0 comments:

Post a Comment