Now Launched 2TB USB is that available in Market 2017

کنگسٹن کی ایک اور دو ٹیرابائٹ یوایس بی اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: بشکریہ کنگسٹن
کنگسٹن کی ایک اور دو ٹیرابائٹ یوایس بی اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: بشکریہ کنگسٹن
واشنگٹن: اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی یوایس بی اب بازار میں فروخت کے لیے پیش کردی گئی ہے جس کی گنجائش ایک اور دوسرے ماڈل کی گنجائش 2 ٹیرابائٹس کے برابر ہے۔
اب سے 16 برس قبل اولین یوایس بی فلیش ڈرائیوز جب مارکیٹ میں آئیں تو ان کی گنجائش 8 میگا بائٹ (ایم بی) تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی گنجائش بڑھتی رہی اور اب دو ٹیرابائٹس تک جاپہنچی ہے۔


کنگسٹن ڈیٹا ٹریولر ٹیرابائٹ یوایس بی کا بیرونی خول جست کے آمیزے پر مشتمل ہے جس میں 70 گھنٹے کی 4 کے ویڈیو سماسکتی ہے۔ یہ گنجائش سب سے پہلی بنائی جانے والی 8 ایم بی کی یوایس بی سے 262 ہزار گنا زیادہ ہے۔ فی الحال اس میں ڈیٹا ٹرانفسر کی شرح بیان نہیں کی گئ ہے لیکن اس میں یو ایس بی  3.1 کا آپشن موجود ہے جو یقیناً بہت تیزی سے ڈیٹا منتقلی ممکن بناتا ہے۔
اگلے ماہ سے ایک اور دو ٹیرا بائٹ یوایس بی کی باقاعدہ فروخت شروع ہوجائے گی لیکن کنگسٹن کے مطابق اس کی قیمت معمولی نہیں اور اندازہ ہے کہ ایک ٹیرابائٹ یوایس بی فلیش ڈرائیو 2700 ڈالر یا قریباً پاکستانی 28 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔
Share on Google Plus

About Unknown

0 comments:

Post a Comment